اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراقی وزیر اعظم کے ترجمان سعد الحدیثی نے بدھ کے روز امریکی چینل این بی سی کے ساتھ گفتگو میں، امریکی وزیر دفاع کےبیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ داعش سے مقابلے کے لئے بغداد کو امریکی فوج کی زمینی کاروائی کی کوئی ضرورت نہیں ہے اور ابھی تک اس کاروائی کے لئے واشنگٹن سے کوئی درخواست بھی نہیں کی گئی ہے-
سعد الحدیثی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ امریکہ داعش کے خلاف جنگ میں سنجیدہ نہیں ہے کہا کہ دہشت گردوں سے مقابلے کا مسئلہ عراق سے مربوط ہے اور اس ملک کے پاس دہشت گردوں سے مقابلے کے لئے کافی تعداد میں فوج بھی موجود ہے-
واضح رہے کہ امریکی وزیر جنگ ایشٹن کارٹر نے منگل کے دن سینٹ میں اپنے بیان میں کہا تھا کہ امریکی حکومت، شام کے صدر بشار اسد کی حکومت کے مخالف گروہوں کو سازو سامان سے لیس کرنے اور انہیں ٹریننگ دینے کے امریکی وزارت دفاع کے منصوبے کے ناکام ہوجانے کے بعد، داعش دہشت گردوں سے مقابلے کے لئے زمینی کاروائی کے لئے سوچ رہی ہے-
.......
/169